جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کو بھارتی بندروں سے خطرہ ،جانتے ہیں امریکی صدر کو بچانے کیلئے بھارتی اہلکاروں کوکیا چیز تھما دی گئی

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ( آن لائن ) بھارتی پولیس نے صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت پر انہیں آوارہ بندروں سے بچانے کے لییاپنی غلیلیں تیار کرلی ہیں۔ پولیس کا خاص دستہ تاج محل پر موقع پر ان کی حفاظت کرے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل  24 فروری کو بھارت آرہے ہیں جہاں وہ آگرہ جاکر تاج محل دیکھیں گے۔

تاج محل کی اطراف میں انتہائی متحرک مکاک بندروں کے غول موجود ہیں۔ بندروں کی تعداد 500 سے 700 بتائی جاتی ہے اور وہ یہاں آنے والے سیاحوں سے اشیائے خوردونوش چھین کربھی لے جاتے ہیں۔اس دوران ٹرمپ کئی شہروں کا دورہ بھی کریں گے اور تاج محل کے لیے آگرہ بھی جائیں گے۔ دوسری جانب آگرہ کے رہائشی ان بندروں سے پریشان ہیں جبکہ بچوں پر بندروں کی جانب سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔آگرہ کی رہائشی ایک خاتون نے بتایا کہ ہم بندروں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ بچے اور خواتین گھروں کی چھت پر جاتے ہوئے ڈرتے ہیں جہاں ان بندروں کا راج ہے۔ اگر یہ بندر صدر ٹرمپ پر حملہ کردیتے ہیں تو یہ بہت برا ہوگا۔ اس ضمن نے آگرہ کی حکومت نے ہرممکن قدم پر زور دیا ہے۔ٹرمپ کے دورہ تاج محل کے موقع پر ایک جانب تو پولیس کے دستے کو غلیلیں دی گئی ہیں تو دوسری جانب خفیہ اہلکار بھی صدر ٹرمپ کو بھرپور تحفظ فراہم کریں گے۔ دوسری جانب تاج محل میں سیکیورٹی کے سربراہ برج بھوشن نے کہا کہ بندر غلیلوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور اگر صرف غلیل ان پر تان دی جائے تب بھی وہ فرار ہوجاتے ہیں۔تاج محل میں بھی سیاحوں پر بندروں کے ہولناک حملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ 2018 میں دو فرانسیسی سیاحوں پر بندروں نے اس وقت دھاوا بول دیا تھا جب وہ سیلفی لے رہے تھے۔ اس سے قبل ایک خاتون کی گود سے بندر نومولود بچہ چھین کر لے گئے تھے اور اسے زمین پر پٹخ کر دے مارا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…