سعودی عرب میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، 2سگے بھائی بھی شامل ، ایک کی 3ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی سب کا تعلق کن کن شہروں سے ہے؟پتہ چل گیا

13  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں دمام کے قریب الجبیل وادی رائل کمیشن میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی مزدوروں سے بھری گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق الجبیل رائل کمیشن میں پیش آنے والے ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور شامل تھے جو کام کے سلسلہ میں گھر سے جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد میں3 کا تعلق

سیالکوٹ سے تھا جن میں دو سگے بھائی شان اور سلیمان شامل تھے، ایک کی شادی تین ماہ پہلے ہوئی تھی جو ایک ہفتہ قبل چھٹی گزار کر واپس آیا تھا۔ایک مزدور بورے والہ وہاڑی سے تھا جو ایک ہفتے پہلے روزگار کے سلسلہ میں آیا تھا جبکہ ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور ایک پشاور کا رہائشی تھا، جاں بحق افراد کی میتیں رائل کمیشن ہسپتال میں رکھی گئی ہیں اور پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی نے اپنی مدد آپکے تحت کوششیں شروع کر دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…