اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

صدر ٹرمپ کا مواخذے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کااعلان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ دیا ہے، کمیٹی کے سامنے دو مزید گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے ان پر لگنے والے الزامات کے سلسلے میں وہ خود پیش ہو سکتے ہیں۔ کمیٹی کے سامنے مشیر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دئیے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی

صدر کے لیے یہ نامناسب ہے کہ وہ کسی امریکی شہری اور اپنے سیاسی مخالف کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کریں۔صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے مبینہ طور پر یوکرائن میں اپنے ہم منصب کو بائیڈن خاندان کے خلاف کرپشن تحقیقات کرنے کیلئے دباو ڈالا۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی ایوان نمائنڈگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کی منظوری کیلئے سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے تاہم مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…