نئی دہلی (این این آئی) بھارت کو غیر ملکی سیاحوں کیلئے ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا، دنیا کے 20 خطرناک ترین ممالک میں بھارت کا 5 واں نمبر ہے، ورلڈ انڈیکس نے سیاحوں کیلئے مختلف ممالک کی درجہ بندی جاری کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ورلڈ انڈیکس کے مطابق بھارت میں غیر ملکی سیاح خواتین محفوظ نہیں، کینیڈین اور آسٹریلوی خواتین اپنے آپ کو بھارت میں محفوظ محسوس نہیں کرتیں، غیرملکی خواتین سے متعلق بھارت میں
منفی سوچ پائی جاتی ہے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کو ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ہے جبکہ دنیا بھر کے خطرناک ممالک میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ماحول کی آلودگی، سیاسی اور سماجی مسائل سیاحوں کے لئے پریشان کن ہیں، دنیا کے 20 خطرناک ترین ممالک میں بھارت کو 5 واں نمبر دیا گیا ہے، یاد رہے اس سے قبل موڈیز نے بھارتی معیشت کا درجہ منفی کر دیا تھا۔