اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مشہور و معروف پروگرام میں بھارتی سیاست دان سبرامنیم سوامی سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ایودھیا میں رام مندر کا بیٹرہ اٹھایا ہے آگرہ میں تاج محل کو کب مندر میں تبدیل کروانےکا بیٹرا اٹھاتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 1977میں تاج محل گیا میں اس کی بیسمنٹ میں جانا چاہتا تھا وہاں تالہ لگا ہوا تھا جس کو کھلوانے کیلئے میں سرکار سے بات چیت کی لیکن منسٹر گھبرا گیا تھا ۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ تمہیں اس میں کیا دلچسپی ہے تم تو استری شاستری ہو ۔
میں نے جواب میں کہا کہ میں تو پارلیمنٹ کا ممبر ہوں اس لیے مجھے پتہ ہونا چاہیے کہ اس کے اندر کیا چیز ہے لیکن اس وقت کی گورنمنٹ نے مجھے اجازت نہیں دی تھوڑے دن بعد ان کی سرکار چلی گئی تھی ۔ مجھے اب پہلی بار موقع ملا ہے اپنی سرکار آنے کے بعد میں تاج کا محل کا فیصلہ کرائوں گا ۔ یہ یہاں بنی ہوئی پہلی جگہ تھی جسے کوئی اور نام دے کر مقبرہ بنا دیا گیا ۔ یہ اتنے سالوں سے چرچا میں رہی ہے اس کو آخر میں لانا چاہیے ۔ یہ مندر تو نہیں ہے نہ اب قبرستان کی باری آنے والی ہے ۔