نیویارک(این این آئی)امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صرف ایک تقریر میں اکیس جھوٹے دعوے کئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ویب سائٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ خطاب کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے صرف ایک خطاب میں اکیس جھوٹے دعوے کئے ۔ادھروائٹ ہائوس کے ترجمان اسٹفین گریشہم نے اپنے ٹوئیٹ میں اخبارات اور نیوز ایجنسیوں پر طنز کرتے
ہوئے لکھا کہ امید کہ آج کے اجلاس کے بارے میں سچی خبریں دیکھنے کو ملیں گی۔گریشہم نے ایسی حالت میں یہ ٹوئیٹ کیا کہ امریکی صدر کا پورا خطاب جھوٹ سے بھرا ہوا تھا اور ٹرمپ نے اپنے اس خطاب میں کم سے اکیس بار جھوٹے دعوے کئے۔ ٹرمپ کے متنازعہ رویے، بیانات اور اکثر اوقات ان کی بیادبی اور جھوٹ اس بات کا باعث بنے ہیں کہ اکثر امریکی عوام اور سیاستداں انھیں صدارت کے منصب کے لائق نہیں سمجھتے۔