اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

امریکا مشرق وسطی کی ’’خون آلود مٹی‘‘ کو چھوڑ دے گا، ٹرمپ کا اعلان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطی کو خون آلود مٹی قرار دیتے ہوئے خطے سے نکلنے کا عہد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مشرقی وسطی کی خون آلود مٹی کو چھوڑ دے گا۔امریکی صدر نے مشرقی وسطی سے تعلقات کی نوعیت بھی تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطی میں

بہت سارے امریکی سروس کے ممبران مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب مزید دنیا کے پولیس مین کے طور پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے، ہم باہر نکل رہے ہیں اور اب کسی اور کو اس خون آمیز زمین پر لڑنے دیں، ہماری فوج کی نوکری دنیا کی پولیس کی نہیں ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیگر اقوام لازمی آگے آئیں اور اپنے حصے کے مطابق کام کریں، میں مختلف طریقے کے انتخاب پر قائم ہوں جو امریکا کو کامیاب کرسکیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ شام سے بڑے پیمانے پر انخلا کے باوجود کچھ فوجی دستے شام کی آئل تنصیبات پر موجود رہیں گیکیونکہ ہم نے تیل کو محفوظ کردیا ہے اور اسی لیے امریکی افواج کی کم تعداد ایسے علاقوں میں موجود رہے گی جہاں پر تیل موجود ہے۔یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں 9 اکتوبر سے کرد باغیوں کے خلاف بہارِ امن پیس اسپرنگ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا ۔ترکی اپنی سرحد سے متصل 32 کلو میٹر تک کے شامی علاقے کو محفوظ بنا کر ترکی میں موجود کم و بیش 20 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کو وہاں ٹھہرانا چاہتا ہے اور ترکی کا مطالبہ ہیکہ کرد ملیشیا شمالی شام کی 32 کلو میٹر کی حدود سے باہر چلی جائے اور یہ علاقہ سیف زون کہلا سکے۔معلوم رہے کہ کرد ملیشیا آزاد ملک کے قیام کیلئے سرگرم ہے، عراق میں کردستان کے نام سے ایک خودمختار علاقہ کردوں کو دیا گیا ہے تاہم وہ شام اور ترکی کے کچھ علاقوں کو بھی کردستان کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ ترکی کرد ملیشیا کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سیز فائر معاہدے کے تحت روس اور شام کرد ملیشیا کو سرحدی علاقے سے نکالنے میں سہولت کاری فراہم کریں گے۔روس نے کرد ملیشیا کو خبردار کیا ہیکہ وہ ترکی اور شام کے سرحدی علاقے سے فوری انخلا کریں بصورت دیگر ترک فوجیں انہیں ختم کردیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…