’’ بیوقوف نہ بنیں،اچھے معاہدے پر کام کریں تاریخ آپ کو اچھے انداز میں دیکھے گی ورنہ لوگ ہمیشہ شیطان کہے گی‘‘ ٹرمپ کا شام میں حملوں پر اردگان کو خط،جانتے ہیں ترک صدر نے ملنے والا خط کہاں پھینک دیا؟

17  اکتوبر‬‮  2019

واشنگٹن /انقرہ (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو شام میں حملوں سے متعلق لکھے گئے غیر معمولی خط میں خبردار کیا ہے کہ ’ بے وقوف نہیں بنیں۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ خط شمالی شام میں ترک حملوں کے آغاز پر گیا تھا ۔

جس میں انقرہ کو تاریخی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ترک صدر کو شیطان‘ قرار دیا گیا تھا۔شام میں کْردوں کے اکثریتی علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد خبروں کی زینت بننے کے 3 روز بعد امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو بتایا تھا کہ میں بتدریج انقرہ کی معیشت کو برباد کردوں، اگر ترک رہنما خطرناک اور تباہ کن راستہ اختیار کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔سفارتی زبان میں خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں موجودہ خطرات کا ذکر سے خط کا آغاز کیا۔9 اکتوبر کو لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے کہا کہ ایک اچھے معاہدے پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ آپ ہزاروں افراد کے قتل کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتے اور میں ترک معیشت کی تباہی کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا اور میں ایسا کروں گا۔امریکی صدر نے خط میں کہا تھا کہ تاریخ آپ کو اچھے انداز میں دیکھے گی اگر آپ اسے صحیح اور انسانی طریقے سے کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اچھی چیزیں رونما نہ ہوئیں تو یہ (تاریخ) آپ کو ہمیشہ شیطان کے طور پر دیکھے گی۔انہوں نے رجب طیب اردگان کو بتایا تھا کہ ایک عظیم معاہدہ ممکن ہے کہ اگر وہ کردوں کی سرپرستی میں شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے سربراہ مظلوم عابدی سے مذکرات کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق طیب اردوان نے امریکی صدر کا خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…