مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے سب سے زیادہ کن پر سنگین اثرات ڈالے؟جانئے

10  اکتوبر‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب، سفارتکار ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کے قبضے میں کشمیر عوام کی زندگی ایک قبرستان کی خاموشی میں مسلح پنجرے میں رہنے جیسا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں ملیحہ لودھی نے 5 اگست کو

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر حملے کے بعد کی صورتحال پر بات کی اور بتایا کہ رات میں چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں بچوں کو اٹھالیا گیا، تشدد اور زبردستی گرفتاریوں کی وہ داستانیں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہیں کہ کس طرح بچوں سمیت ہزاروں لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے گھرسے لے جایا گیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو درپیش اس سنگین حقیقت پر توجہ دی، جو 2 ماہ سے زائد عرصے سے سخت لاک ڈاؤن میں موجود ہیں، ساتھ ہی عالمی برادری اور یونیسیف، اقوام متحدہ کی بچوں کی ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی امداد کے لیے آئیں۔واضح رہے کہ تیسری کمیٹی جو سماجی، انسانی اور ثقافتی معاملات دیکھتی ہے اس نے رواں ہفتے خواتین کی ترقی پر ایک مباحثہ کیا اور ملیحہ لودھی نے موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے سفارتکاروں پر زور دیا کہ وہ غیرملکی قبضوں میں زندگی گزارنے والی خواتین اور بچوں پر بھی قریب سے نظر ڈالے۔ساتھ ہی انہوں نے نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بند کیے گئے مواصلاتی نظام کی قیمت بیماروں کو کس طرح ادا کرنا پڑ رہی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگرچہ اس کی تفصیل زیادہ تر آبادیوں پر لاگو ہوتی ہے لیکن یہ ‘خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں رہنے والی ان خواتین کے لیے درست ہے’ جہاں مسلسل لاک ڈاؤن نے ان کے درد و تکلیف کو بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا ک بھارتی قابض فورسز نے رات کی تاریکی میں ماؤں سے ان کے بچے چھینے گئے، پھر ‘انہیں غیرقانونی طور پر رکھا گیا اور کچھ بچے کبھی واپس نہیں آئے۔پاکستانی سفیر نے درد کی تصویر کی عکاسی کرنے والی اس کشمیری ماں کا حوالہ بھی دیا جو مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیوں کے باعث اپنے بچے کی زندگی کو نہیں بچاسکی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…