ریاض کی شاہراہ مقتول شاہی محافظ عبدالعزیز الفغم کے نام سے منسوب

10  اکتوبر‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں طویل عرصے تک شاہی خاندان کے مخلص محافظ کے طور پر خدمات انجام دینے والے مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کے اعتراف میں ان کی موت کے بعد انہیں منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے

دارالحکومت الریاض میں ایک اہم شاہراہ کو میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے اپنے نائب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز کی جانب سے دارلحکومت کی ایک سڑک کو مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ سڑک کا نام میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام پر رکھنے کا فیصلہ سعودی عرب کی قیادت اور وطن کے لیے مرحوم کی خدمات کا اعتراف ہے-سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سڑک کو ان کے نام موسوم کیا گیا ہے۔ یہ صرف ایک اعزاز ہے۔ انہیں سرکاری سطح پر مزید اعزازات بھی دیے جائیں گے۔خیال ہے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے محافظ خاص میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے دوست کے گھر تھے جہاں ان کے ایک مشترکہ دوست نے کسی بات پر جھگڑا شروع کردیا۔ آخر کار اس نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ ان کی موت کے بعد انہیں سرکاری سطح پرشاہوں کا محافظ کا لقب دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…