خرطوم/ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ برادر ملک سوڈان پر دہشتگردی کی سرپرستی کے الزامات کے تحت عایدکی گئی عالمی پابندیاں ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ سوڈان کو امریکی دہشتگردی کے ریاستی سرپرستی کی فہرست سے نکالنے کیلئےکام کر رہا ہے۔وزارت خارجہ کے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ریاض سوڈان
میںسرمایہ کاری کے متعدد منصوبے قائم کرنے اور موجودہ منصوبوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔دوسری جانب سوڈان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ امریکا کی دہشت گردی کی اسپانسر ریاستوں کی فہرست سے اپنا نام ہٹوانے کے لیے بین الاقوامی فورموں پر سعودی عرب کی مدد کا طالب ہے۔اس کے علاوہ اس کو ملک میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا کرنے اور اپنے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بھی سعودی عرب کی مدد کی ضرورت ہے۔