پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مواخذے کی تحقیقات، دوسرے مخبر کی ٹرمپ کے خلاف اہم معلومات دینے کی پیشکش

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں سانے آنے والے دوسرے مخبر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اہم معلومات دینے کی پیشکش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹارنی مارک زید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ہماری قانونی ٹیم کی جانب سے پیش کیے جانے والے دوسرے مخبر کی تصدیق کرسکتا ہوں۔اٹارنی نے مزید دعوی کیا کہ مخبر نے

قانون کے تحت مزید انکشاف بھی کیا اور اس کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جاسکتی، اس مخبر کے پاس ابتدائی اہم نوعیت کی معلومات موجود ہیں۔قبل ازیں گزشتہ روز مارک زید کے ساتھی وکیل اینڈریو بکاج نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی اور ٹیم صدر ٹرمپ کے خلاف فون کال کے ذریعے یوکرین کے صدر کو سیاسی مخالف جوئے بیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کے خلاف تحقیقات پر مجبور کرنے کے الزام سے متعلق مختلف مخبروں کی نمائندگی کررہی ہے۔تاہم یہ واضح نہیں کہ اینڈریو بکاج نے مختلف کا لفظ 2 سے زائد مخبروں کی جانب اشارے کرنے کے لیے استعمال کیا ہے یا نہیں۔عام طور کئی عہدیداران کو صدر اور غیر ملکی سربراہ کے درمیان کال پر ہونے والی گفتگو سنتے ہیں جبکہ دیگر کو تحریری مسودے تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔اہم معلومات رکھنے والے مخبر کی موجودگی صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے لیے مذکورہ شکایت کو سنی سنائی بات کے طور پر مسترد کرنا مشکل بنادے گی جیسا وہ کئی بار کرچکے ہیں۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹس میں خود پر عائد الزامات کو مسترد کیا تھے تاہم انہوں نے دوسرے مخبر کی موجودگی سے متعلق کچھ نہیں کہا تھا۔انہوں نے اپنے بیان کو دہرایا تھا کہ ہنٹر بیڈن نے یوکرائن کی کمپنی سے ماہانہ بنیادوں پر ایک لاکھ ڈالر وصول کیے تھے جبکہ ان کے پاس توانائی کے شعبے میں کوئی تجربہ نہیں تھا، علاوہ ازیں ہنٹر بیڈن نے کسی

تجربہ اور ظاہری وجہ نہ ہونے کے باوجود چین سے ڈیڑھ ارب ڈالر وصول کیے تھے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ صدر ہونے کی حیثیت سے مجھ پر کسی ممکنہ کرپشن کی تحقیقات کروانا لازم ہے۔دیگر رپورٹس کے مطابق ہنٹر بیڈن کو یوکرینی گیس کمپنی کے بورڈ کا رکن ہونے کی حیثیت

سے ماہانہ 50 ہزار ڈالر دیے جاتے تھے۔اس حوالے سے تاحال کوئی شواہد موجود نہیں کہ ہنٹر بیڈن نے کوئی غیرقانونی کام کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے غیر معمولی طور پر اتوار کا دن وائٹ سفر کرنے یا گولف کھیلنے کے بجائے وائٹ ہاس میں ررہ کر گزارا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…