واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ان شہریوں کو جو داعش میں شامل تھے اور اب عراق اور شام میں قید میں ہیں، کو واپس لے لیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر فرانس ، جرمنی اور دیگر ممالک گرفتار کئے گئے اپنے داعشی قیدیوں کو واپس نہیں لیں گے تو پھر انہیں یورپی۔
ملکوں کی سرحدوں پر چھوڑ دیں گے۔امریکی حکام کافی عرصے سے اپنے یورپی اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے داعشی قیدیوں کو واپس لیں۔ اس وقت داعش کے ہزاروں قیدی شام میں جیلوں میں بند ہیں۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کے بہانے غیر قانونی طریقے سے اور شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اپنی فوجیں شام میں تعینات رکھی ہیں۔