آرامکو تنصیبات پرحملہ پوری دنیا کے خلاف جارحیت ہے،محمد بن سلمان

18  ستمبر‬‮  2019

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کی آئل کمپنی ارامکو کی دو تنصیبات پر ہفتے کے روز کیے گئے حملے صرف سعودی عرب کے خلاف نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔ جانسن نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ارامکو حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونیو الی صورت حال تبادلہ خیال کیا۔برطانوی وزیراعظم

نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کو دہشت گردانہ اور تخریب کارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے بعقیق اور خریص میں تیل کی دو تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بارے میں برطانیہ کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور ان حملوں کے ذمہ داروں سے نمٹنے کے لیے سعودی قیادت کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تیل تنصیبات پر تخریب کارانہ حملہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کے خلاف جارحیت ہے۔ تیل تنصیبات پرحملوں میں ملوث قوتوں کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہو کرلڑنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…