واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے آئندہ چند روز میں ملاقاتیں کریں گے جبکہ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں 2جوہری قوت کے حامل پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کروں گا اور میں، بلکہ ہم بھارت اور پاکستان کے وزرا ئے
عظم سے ملاقاتیں کریں گے، مجھے لگتا ہے کہ جنوبی ایشیاءکی دو جوہری قوت کے حامل ممالک میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ ہم پیش رفت ہوئی ہیں جواس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ امریکا دونوں ممالک سے بات چیت میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔