دھمکانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی،مذاکرات معطل کرنے کے باوجود افغان طالبان نے ٹرمپ کو حیران کن پیشکش کردی

18  ستمبر‬‮  2019

کابل (سی پی پی)افغان طالبان نے امریکا کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ مستقبل میں امن مذاکرات دوبارہ بحال کرنا چاہیں تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے افغانستان میں امن کے لیے صرف مذاکرات کو ہی واحد راستہ قرار دیا۔

انہوں نے امریکا کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے کچھ غلط نہیں کیا۔شیر محمد عباس نے کہا ہے کہ امریکیوں نے ہزاروں طالبان کو قتل کیا لیکن اسی دوران اگر ایک بھی امریکی فوجی کو قتل کردیا جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں اس طرح کا رد عمل دینا چاہیے کیونکہ دونوں طرف سے سیز فائر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ دوسری طرف سے بھی مذاکرات کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر دوبارہ غور ہوگا۔طالبان رہنمانے کہا ہے کہ طالبان اور غیر ملکی افواج کے درمیان سیز فائر پر عملدرآمد معاہدے پر دستخط کے بعد بھی ہوگا تاہم اس وقت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان کوئی سیز فائر نہیں ہے۔شیر محمد عباس نے تصدیق کی کہ طالبان نے امن مذاکرات میں مدد کے لیے روس اور چین تک رسائی حاصل کرلی تھی۔دوسری جانب افغان طالبان رہنما کے بیان پر افغان مشیر سلامتی ڈاکٹر حمداللہ نے کہا ہے کہ طالبان کی دھمکانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی، ایک ہی راستہ ہے وہ افغان حکومت سے مذاکرات سے ہی ملک میں امن دیکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…