بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں کی تصدیق،مقبوضہ کشمیرمیں ”آتش فشاں“پھٹنے والا ہے،بھارتی صحافی کے انکشافات

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارتی صحافی برکھا دت نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل مواصلاتی بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کشمیر کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کیلئے ان سے رابطہ نہیں کر پارہے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برکھا دت نے ایک رپورٹ میں کہاکہ ہرگزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سے بگڑرہی ہے  اور بھارت کے عوام بھی بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال سلگتے ہوئے آتش فشاں کی طرح ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ برکھا دت نے کہاکہ انہوں نے سرینگر کے دورے کے دوران گرفتار کئے گئے کشمیریوں کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی تولوگوں نے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے کے بھارتی حکومت  کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیلئے جمعرات کو دوسرے دن بھی پورے ضلع کرگل میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دوروزہ ہڑتال کی کال ضلع میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کرگل اور کوآرڈینیشن کمیٹی دراس نے دی تھی۔ ہڑتال کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی رہنماؤں کی رہائی اور مواصلاتی سروسز کی بحالی پر زوردینا بھی تھا۔ ضلع کے علاقوں کرگل، سنکو، سرواور دراس میں تمام تجارتی مراکز، سکول، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…