جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ ایران کشیدگی دور کرانے کیلئے فرانس کی کوششیں کامیاب،ایرانی وزیر خارجہ کی جی-7 سربراہی اجلاس میں ڈرامائی شرکت ،حیرت انگیز پیش رفت‎

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آ ن لائن)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف جوہری پروگرام کے حوالے سے سفارتی ڈیڈلاک کو توڑنے کے لیے غیر متوقع اور ڈرامائی انداز میں جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس کے جنوبی شہر بیارٹز پہنچ گئے۔ فرانسیسی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف کی شرکت سے متعلق پہلے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم اس اقدام کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی-7 سربراہی اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ کی براہ راست ملاقات متوقع نہیں ہے لیکن دونوں رہنماو?ں کی ایک جگہ موجودگی سے کشیدگی میں کمی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ‘جواد ظریف فرانس اور ایران کے صدر کے درمیان ہونے والے حالیہ اقدامات پر مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے بیارٹز پہنچ گئے ہیں ’۔ دوسری جانب فرانس کے صدر میکرون کے دفتر کی جانب سے جواد ظریف کی ا?مد کی تصدیق کی گئی لیکن واضح کیا کہ امریکی صدر سے مذاکرات طے نہیں ہیں۔امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسٹیون منیوچن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ‘اگر ایران ساتھ بیٹھنے اور مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ شرائط عائد نہیں کریں گے’۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے جی-7 سربراہی اجلاس کے پیش نظر جواد ظریف سے پیرس میں ملاقاتیں کی تھیں اور امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں بھی کرتے رہے ہیں۔فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ میکرون نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا تھا کہ وہ رین اور بھارت کی تیل کی فروخت سمیت ایران کو متعدد معاملات پر چھوٹ دی جائے یا برا?مدات کے حوالے سے نیا معاہدہ کیا جائے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا اور ایران پر معاشی پابندیاں بھی عائد کردی تھیں۔ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکا کے علاوہ روس، چین، فرانس اور جرمنی بھی شامل تھے اور ان ممالک نے معاہدے کو جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…