بیجنگ (صباح نیوز) پاکستان اور چین کی فضائیہ کی آٹھویں سالانہ مشترکہ مشقیں شاہین 8 شمال مغربی چین میں شروع ہوگئی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں
ملکوں کی فضائیہ کا تربیتی معیار بہتر بنانا ہے۔ گزشتہ سال مشترکہ تربیت پاکستان میں منعقد ہوئی تھی جو ایک سال چین اور دوسرے سال پاکستان میں انعقاد کی بنیاد پر ہر سال منعقد ہوتی ہے۔