جدہ ائیرپورٹ سے براہ راست مکہ جانے کیلئے نئی شاہراہ پر کام جاری ، طویل فاصلہ کتنے منٹ میں طے کیا جا سکے گا؟جان کرآپکو یقین نہیں آئیگا

20  اگست‬‮  2019

ریاض ( اے این این )جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والے معتمرین جدہ شہر سے گزرنے کے بجائے اب ایئر پورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ جا سکیں گے ۔ حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والوں کو سہولت دینے کے لیے نئی شاہراہ تعمیر کی جا رہی ہے ۔

سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے حجاج اورعمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو سہولت مہیا کرنے کی غرض سے مکہ مکرمہ کو جدہ ایئرپورٹ سے نئی شاہراہ کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے ، جس کی مجموعی لمبائی 72 کلو میٹر ہوگی۔ اس کا آغاز جدہ میں ایئرپورٹ فلائی اوورسے ہوگا جو مکہ مکرمہ میں رنگ روڈ 3 سے جا کر جڑے گی۔مکرمہ کو جدہ ایئرپورٹ سے جوڑنے کے لئے 72 کلو میٹر طویل نئی شاہراہ پر تعمیرکا کام شروع ہوچکا ہے ۔نئی شاہراہ کو ’جدہ مکہ ڈائریکٹ روڈ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ آنے اور جانے والی ہر سمت میں ٹریفک کے لیے چار ٹریک رکھے جائیں گے ۔ اس پر حد رفتار140 کلو میٹر ہوگی۔ ہائی وے کا سفر اسی حد رفتار سے کیا جائے تو نکتہ آغاز سے نکتہ انتہا تک کی مسافت 20 منٹ میں طے ہوسکے گی۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ’جدہ مکہ ڈائریکٹ روڈ‘ سے دونوں شہروں کے رہائشیوں کو بھی فائدہ ہوگا، خاص طور پر جدہ کے شمالی علاقوں میں رہنے والے اس سے مستفید ہوں گے ۔ واضح رہے کہ نئی شاہراہ پرکام شروع ہوچکا ہے ۔ منصوبہ آگے کے مراحل میں ہے اور بہت جلد اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…