پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکائونٹ ہیک،ٹرمپ نے میئرصادق خان کو ناکام قراردیدیا

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے پاکستانی  نژاد مسلمان میئرصادق خان کے درمیان اکثر نوکا جھونکی لگی رہتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کوطعن وملامت کرنے اور تنقید و تمسخرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔حال ہی میں لندن کی پولیس کاٹویٹر اکاونٹ ہیک کیے جانے اور پولیس کی ای میل سروس تک ہیکروں کی رسائی کے بعد امریکی صدر

صادق خان کی کمزوریاں تلاش کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔ انہوں نے صادق خان کا مذاق اڑانے کے لیے موقع غنیمت جانا اور ان پر بھرپور لفظی وار کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ برطانوی پولیس کا ٹویٹر اکائونٹ اور ای میل پرسائبرحملے لندن کے نالائق میئرصادق خان کے لیے پیغام ہے اس کے لیے اب کوئی جائے امان نہیں۔خیال رہے کہ لندن پولیس کے ٹویٹر اکاونٹ اور ای میل سروس پر سائبرحملے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا تھا۔ہیکنگ کے بعد ہیکروں نے ٹویٹر پرپراسرار توہین آمیز پیغامات پوسٹ کیے اور مختلف ای میل آئی ڈیز پر پیغامات ارسال کیے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہیکر ای میل کے بیرون ملک سروس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے ،اس پرامریکی صدر نے مزید لکھا کہ لندن کے میئرصادق خان کے ہوتے ہوئے کوئی سڑک اور گلی محلہ محفوظ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات برطانوی صحافیہ کیٹی ھوبکنز کی اس ٹویٹ کے جواب میں لکھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لندن پولیس کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کی سڑکیں اور گلیاں ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں۔ اب واضح ہو گیا کہ پولیس کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ان کے کنٹرول سے باہر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ لندن کے میئرصادق خان کوناکام میئر قرار دے چکے ہیں جب کہ صادق خان کہا کہ  ٹرمپ کی ذہنی سطح 11 سال کے بچے کی سوچ سے زیادہ نہیں۔ امریکی میں ایک ایسا شخص ملک کا صدر بنا ہوا ہے جس کی اپنی سوچ بچگانا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…