منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

برطانوی سفیر کی ای میلزلیک‘ ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشافات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کا امکان

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کی سرکاری ای میلز لیک ہوگئیں جس میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو نااہل، ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برطانیہ کے سفیر سر کِم ڈارک کی ای میلز لیک ہوگئی ہیں۔

جن میں صدر ٹرمپ کی طرز حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے اور حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبار ’میل آن سنڈے‘ کو ذرائع سے موصول ہونے والی لیک ای میلز میں برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں وائٹ ہاؤس کی مجموعی کارکردگی کو ناکارہ اور کئی اہم فیصلوں پر منقسم پایا تاہم انہوں نے امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر بھی خبردار کیا۔امریکی صدر کے دورہ برطانیہ سے قبل برطانوی سفیر نے اپنے ملک کے اعلیٰ حکام کو ای میلز میں مشورہ دیا تھا کہ صدر کے دماغ میں بات ڈالنے کے لیے آپ کو اپنے نکات کو سہل یہاں تک کہ دو ٹوک انداز میں پیش کرنا ہوگا جب کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے غیر مربوط اور خلفشار کا شکار ہونے کا تذکرہ بھی کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک ان میموز یا مراسلوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس اہم انکشافات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ امریکا اور برطانیہ اس آزمائشی دور سے کیسے نبردآزما ہوتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کی لیک ای میلزکے معاملے کو ’شرارت‘ قرار دیتے ہوئے نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وزراء کی حالات سے مکمل آگاہی کے لیے تمام سفیروں سے تعیناتی کے ممالک سے متعلق درست اور کھری معلومات چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…