لندن(آن لائن)پاکستان کی دعوت پر برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلفٹن کے ہمراہ موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے ‘شاہی خاندان پاکستان کا دورہ اسلام آباد کی دعوت پر کر رہا ہے ‘ جو ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ اتوار کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے،شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔
جو پاکستان کے دفتر خارجہ کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ دورہ پاکستان کیساتھ تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں، پاکستان کے عوام برطانوی ملکہ کے 1961 اور 1997 کے دورے کو تاحال نہیں بھولے، پاکستان کی حکومت اور عوام شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن استقبال کے منتظر ہیں ۔