تہران (این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اْن کا ملک امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرتا رہے گا، بالکل اْسی طرح جیسے اْس نے عراق کے کیمیکل حملوں کا سامنا کیا تھا۔ صدام حسین کے دور میں سن 1980 کی دہائی میں لڑی گئی جنگ میں بھی ایران نے ہمت نہیں ہاری تھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ عراقی آمر صدام حسین کے
دور میں سن 1980 کی دہائی میں لڑی گئی جنگ میں بھی ایران نے ہمت نہیں ہاری تھی اور ایران آج بھی ہمت نہیں ہارے گا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مغربی اقوام نے عراقی صدر صدام حسین کی حمایت کی تھی اور سکیورٹی کونسل نے عراقی گیس حملوں کی مذمت بھی نہیں کی تھی۔ صدام حسین نے ایران کے صوبے ویسٹ آذربائیجان کے دارالحکومت سردشت پر مہلک کیمیاوی مسٹرڈ گیس کے بم گرائے تھے۔