جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کے ساتھ تنازع کے حل میں امریکا جلد بازی نہیں کرے گا، ٹرمپ

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کا معاملہ حل کرانے کے حوالے سے “جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے”۔ٹرمپ نے یہ بیان جمعے کے روز جاپان کے شہر اوساکا میں دیا جہاں عالمی سربراہان جی – 20 سربراہ اجلاس کے سلسلے میں جمع ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ “ہمارے پاس بہت وقت ہے۔ جلدی کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ اپنا وقت لے سکتے ہیں۔

اس حوالے سے قطعا کوئی دباؤ نہیں ہے”۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے جمعرات کے روز نیٹو اتحاد میں اپنے حلیفوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور خلیج میں بحری جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کی کوششوں میں شامل ہو جائیں۔قائمقام امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نیٹو اتحاد کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ علانیہ طور پر ایران کی مذمت کے ذریعے واشنگٹن کی حمایت کریں اور خطے میں محفوظ جہاز رانی کے لیے ایک بحری اتحاد تشکیل دینے پر غور کریں۔چند روز قبل ایران کی جانب سے خلیج میں ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد واشنگٹن نے تہران پر اقتصادی پابندیوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔دوسری جانب برسلز میں نیٹو اتحاد کے وزراء￿ دفاع نے اپنے اجلاس میں ایران کے حوالے سے بحران پر بحث کی۔ اس موقع پر مارک ایسپر نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے حلیفوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے برے رویے کی مذمت میں بیانات جاری کریں اور اس بات کو نمایاں کریں کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…