جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے 1500امریکی فوجی مشرق وْسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وْسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں کی یہ تعیناتی نسبتاً کم تعداد میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی یہ تعیناتی نسبتا کم تعداد میں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے،ادھرایک بیان میں اس بات کی باقاعدہ تصدیق امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہن نے بھی کردی کہ ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائلوں کی ایک بٹالین، لڑاکا اور نگرانی کرنے والے ہوائی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں،امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ ایک محتاط دفاعی اقدام ہے جس کا مقصد مستقبل میں اشتعال انگیزیوں سے بچنا ہے۔شناہن کے اس بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصدہماری فورسز کے تحفظ کو بہتر بنانا اور ایرانی فورسز کی طرف سے موجود خطرے کے خلاف امریکی فورسز کی حفاطت کو یقینی بنانا ہے۔امریکا قبل ازیں رواں ماہ اپنا طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہام لنکن بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات کر چکا ہے جبکہ قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر جدید بمبار طیارے بی 52 بھی پہنچا دیے تھے۔ ان اقدامات کا مقصد ایران کی طرف سے نامعلوم خطرات کو قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…