واشنگٹن(این این آئی)مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکا کے بی ففٹی ٹو بمبار طیارے کی ایران کے خلاف پہلی مشن پرواز، امریکی ایئرفورس نے ویڈیو جاری کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکا کے بی ففٹی ٹو بمبار طیارے کی ایران کے خلاف پہلی مشن پرواز، امریکی ایئرفورس نے ویڈیو جاری کردی۔صدرٹرمپ نے دھمکی دی کہ ایران نے کچھ کیا تو یہ اْس کی بڑی غلطی ہو گی اور شدید نقصان اْٹھانا پڑے گا۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکاموگیرنی کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے گریز کرے۔