جارجیا(این این آئی) امریکی ریاست جارجیا میں عدالت نے سوتیلی بیٹی کو بھوک سے تڑپا کر مارنے والی خاتون کو قتل کے جرم میں زہریلا انجیکشن لگانے کی سزا سنا دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 36سالہ ٹیفنے موس نے 2013میں اپنی 10سالہ سوتیلی بیٹی کو تقریباً 2 ہفتے تک بھوکا رکھاجس کے باعث بچی کی موت ہوگئی۔اور صرف یہی نہیں بلکہ سزا یافتہ خاتون نے سوتیلی بیٹی کی لاش چھپانے کے لیے ڈرم میں ڈال کراْسے جلابھی دیا تھا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 2013 میں شہر کے مضافات
سے ایک 10 سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش ڈرم میں پائی گئی تھی۔بچی کی لاش کا وزن صرف 14کلو تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ٹیفنے موس کو سزائے موت سنائی گئی تو ان کا چہرہ جذبات سے عاری تھا۔واضح رہے کہ موس ایمانی کے باپ کو عدالت نے س کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں 2015میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ بچی کے باپ نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی بیٹی کی موت زہریلا مواد پینے سے ہوئی۔یاد رہے اگر ٹیفنے موس کو زہریلا انجکشن لگایا تو ریاستی تاریخ میں تیسری خاتون کو سزائے موت ہوگی۔