نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ یْوکی یا امانو نے کہاہے کہ سعودی عرب سے کہا گیا ہے کہ وہ جوہری مواد کے تحفظ کے ضوابط سے اتفاق کرے۔ سعوی عرب کو اولین اٹامک ری ایکٹر رواں برس کے اختتام پر فراہم کر دیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امانونے کہاکہ سعودی عرب کا
جوہری پروگرام کوئی خفیہ معاملہ نہیں کیونکہ اْن کے ادارے کو 2014 میں اس بارے میں مطلع کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اٹامک انرجی ایجنسی کے جوہری مواد کے تحفظ کے جامع سمجھوتے پر عمل درآمد کو یقنی بنائے۔ سعودی عرب اگلی دو دہائیوں کے دوران اسی بلین امریکی ڈالر سے سولہ جوہری ری ایکٹرز لگانا چاہتا ہے۔