بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایردوآن سے متعلق متنازعہ نظم پر تنقید : جرمن فنکار کا چانسلر میرکل پر مقدمہ

datetime 4  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے متعلق 2016 میں ایک ٹیلی وژن ٹاک شو میں پڑھی جانے والی ایک متنازعہ نظم پر تنقیدی تبصرے کے باعث جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے خلاف اب ایک مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ

ایک جرمن فنکار اور اس ٹیلی وژن پروگرام کے کامیڈین ژان بوۂمرمان نے دائر کیا ہے۔ تب اس نظم کو وفاقی جرمن چانسلر میرکل نے قطعی طور پر تضحیک آمیز قرار دیا تھا۔ لیکن بعد میں میرکل نے یہ اعتراف بھی کر لیا تھا کہ ان کی طرف سے اس بہت متنازعہ نظم کے بارے میں ایسا تبصرہ کرنا ایک غلطی تھا۔وفاقی جرمن دارالحکومت برلن کی ایک عدالت نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ جرمن ٹی وی کامیڈین ژان بوۂمرمان نے یہ مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ میرکل کے اس تبصرے کے خلاف اپنا فیصلہ سنائے، جس میں انہوں نے ترک صدر ایردوآن کے بارے میں بوۂمرمان کی طرف سے اپنے ایک ٹی وی شو میں پڑھی جانے والی متنازعہ نظم کو بہت تضحیک آمیز قرار دیا تھا۔برلن کی انتظامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرنے والی اس عدالت کے ترجمان کے مطابق جرمن چانسلر میرکل کے خلاف یہ مقدمہ دراصل دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ چانسلر میرکل کو عوامی سطح پر اپنا یہ موقف دہرانے سے روکا جائے کہ بوۂمرمان کی یہ نظم سرے سے تضحیک آمیز تھی۔مقدمے کے دوسرے حصے میں عدالت سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ اگر مقدمے کے پہلے حصے میں کیے گئے مطالبے کو مسترد کر دیا جاتا ہے، تو پھر یہی عدالت اپنے ایک باقاعدہ فیصلے میں یہ حکم سنائے کہ اس نظم کے بارے میں چانسلر انگیلا میرکل کا موقف اور اس کے لیے استعمال کیے گئے الفاط خلاف قانون تھے۔اس مقدمے کی سماعت سولہ اپریل کو کی جائے گی اور عدالت اسی روز اپنا فیصلہ بھی سنا دے گی۔ جرمن چانسلر میرکل اس مقدمے کی سماعت کے لیے ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوں گی بلکہ ان کی نمائندگی ان کے قانونی مشیر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…