ماسکو(این این آئی)روسی پارلیمنٹ نے ایک قانونی بِل پاس کیا ہے جس کے مطابق غلط خبر دینے والے پر ڈیڑھ ملین روبل تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکے گااگر وہ ادارے ایسی کسی خبر کو نہیں ہٹائیں گے تو حکومت انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنائے گی کہ وہ متعلقہ ویب سائٹس کا ایڈریس بلاک کر دیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رقم22,750 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔
روسی پارلیمان کے ایوان زیریں کی ویب سائٹ کے مطابق اطلاعات و نشریات پر نظر رکھنے والا روسی ادارہ، ایسی کسی خبر کو جاری کرنے والے ادارے کو ایسا مواد ہٹانے کے لیے آگاہ کرے گا جس پر تحفظات ہوں۔بیان کے مطابق اگر وہ ادارے ایسی کسی خبر کو نہیں ہٹائیں گے تو حکومت انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنائے گی کہ وہ متعلقہ ویب سائٹس کا ایڈریس بلاک کر دیں۔