واشنگٹن(این این آئی) امریکی فوج اور خفیہ اداروں کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مستقل دباؤ نہ رکھا گیا تو دولت اسلامیہ پھر طاقت پکڑ سکتی ہے۔ دولت اسلامیہ کے پاس اب بھی رہنما، جنگجو، سہولت کار، ذرائع اور فحش نظریہ ہے جو ان کی کوششوں کو ایندھن فراہم کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں
ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے بتایا کہ شام کی عراق کے ساتھ سرحد کے 20 مربع میل کے فاصلے پر کم سے کم 1500 جنگجو رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے پاس اب بھی رہنما، جنگجو، سہولت کار، ذرائع اور فحش نظریہ ہے جو ان کی کوششوں کو ایندھن فراہم کرتی ہے۔