منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بریگزٹ میں جبرالٹر کو کالونی کیوں لکھا؟ برطانیہ یورپ سے ناراض

datetime 2  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی حکومت کے لیے پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے کی توثیق تو ابھی تک ایک مسئلہ ہے ہی لیکن اب لندن اور برسلز کے مابین اس وجہ سے ایک نئی بدمزگی پیدا ہو گئی ہے کہ یورپی یونین نے جبرالٹر کو برطانوی نوآبادی کیوں کہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے لیے اب تک کی حتمی تاریخ 29 مارچ ہے۔

اس سلسلے میں یونین اور برطانیہ کے مابین جو بریگزٹ ڈیل طے پائی تھی، اسے کئی یورپی ممالک کے قومی پارلیمانی ادارے تو منظور کر بھی چکے ہیں جبکہ لندن میں وزیر اعظم ٹریزا مے اسے اس کی موجودہ حالت میں ابھی تک دارالعوام سے منظور نہیں کروا سکیں۔ برطانیہ کے بارے میں مستقبل کے یورپی یونین کے ایک نئے لیکن ابھی تک مجوزہ ضابطے میں یہ کہا گیا کہ برطانوی شہریوں کو آئندہ کسی بھی قسم کے ویزے کے بغیر یورپی یونین کے سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اس بارے میں برطانوی حکام کی طرف سے یہ شکایت بھی کر دی گئی ہے کہ اس دستاویز میں یونین نے جبرالٹر کے لیے برطانیہ کی نوآبادی یا کالونی کا لفظ کیوں استعمال کیا؟جبرالٹر اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے میں ایک چھوٹے سے رقبے پر محیط اور اردو میں جبل الطارق کہلانے والا ایسا علاقہ ہے، جو بریگزٹ کے بعد بھی جغرافیائی طور پر تو یورپی یونین ہی میں رہے گا۔ اسی موضوع پر برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ ماضی میں بھی کئی بار اختلافات دیکھنے میں آ چکے ہیں۔یورپی یونین کا اب تک کا ارادہ یہ ہے کہ بریگزٹ کے بعد اگر کوئی دوسرا سفری معاہدہ طے نہ پایا، تو برطانوی شہریوں کو یہ اجازت دے دی جائے گی کہ وہ کسی ویزے کے بغیر 90 روز تک یونین کے رکن کسی ایک یا زیادہ ممالک میں قیام کر سکیں گے۔ساتھ ہی اس مجوزہ یورپی ضابطے میں تحریری طور پر پہلی بار ایک تفریق بھی کر دی گئی ہے، یعنی برطانیہ میں رہنے والے برطانوی شہریوں اور جبرالٹر کے شہریوں کے مابین، کیونکہ جبرالٹر کے شہری تو آئندہ بھی یورپی یونین کے شہری رہیں گے۔ لندن کے لیے جبرالٹر ایک ایسا سمندر پار برطانوی خطہ ہے، جو یورپی یونین میں واقع ہے۔برسلز میں سفارت کاروں کے مطابق یورپی یونین کے لیے برطانیہ کے سفیر نے یورپی سفارت کاروں کے ساتھ اپنی ایک ملاقات میں اس بارے میں باقاعدہ اعتراض بھی کیا۔ ایک برطانوی خاتون ترجمان نے کہاکہ جبرالٹر کوئی نوآبادی نہیں ہے اور اسے کالونی کہنا اس کی حیثیت کو بیان کرنے کا قطعی نامناسب طریقہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…