ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے شیخ حسینہ واجد کو فاتح قرار دے دیا ہے ،بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نے ملک بھر سے دھاندلی کے الزامات سنے ہیں اور وہ ان کی تحقیقات کرے گا۔شیخ حسینہ عوامی لیگ کی سربراہ ہیں اور اس پارٹی کا سنہ 2009 سے ملک میں اقتدار جاری ہے۔ وہ تیسری بار عہدے کے لیے انتخابات لڑ رہی ہیں۔ان کے والد شیخ مجیب الرحمان جو ملک کے پہلے صدر تھے انھیں آزاد بنگلہ دیش کا بانی کہا جاتا ہے۔ انھیں 1975 میں
قتل کر دیا گیا تھا۔خالدہ ضیا کی نیشنل پارٹی (بی این پی) نے 2014 میں گذشتہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ عوامی لیگ نے ایک نگراں حکومت کے زیر انتظام انتخابات کرانے سے انکار کر دیا تھا۔اب بہت سے تجزیہ نگار اس فیصلے پر سوال کرتے ہیں کہ آیا وہ ہوشمندانہ فیصلہ تھا! پارٹی سربراہ خالدہ ضیا کو رواں سال بدعنوانی کے الزامات میں جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔ان کے تازہ جرم کے تحت انھیں رواں انتخابات میں انتخاب لڑنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔