جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے ایک سڑک منسوب لیکن کس ملک میں ؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن) امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو کی ایک سڑک بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کردی گئی۔ کونی آئی لینڈ ایونیو کی سڑک کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد 26 دسمبر کو نیویارک کونسل میں منظور ہوئی۔ یہ قرارداد نیویارک کونسل بروکلین کے ممبر جمانے ولیمز نے پیش کی تھی، جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر جمانے نے کہا، ہم کونسل کے فیصلے سے خوش ہیں۔

یہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کیساتھ ساتھ پاکستانیوں کے لیے بھی ایک تحفہ ہے ۔سڑک کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کیے جانے کا اعلان پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر واکل احمد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ واکل احمد نے اس موقع پر کونی آئی لینڈ کو ’لٹل پاکستان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کے اراکین نے کونی آئی لینڈ کی سرکاری طور پر پہچان کروانے کے لیے طویل عرصے تک کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بے حد خوش ہیں کہ ہماری محنت رنگ لے آئی ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…