جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اب مردوں کو دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا والدہ سے نہیں بلکہ کس خاتون سے اجازت لینا ہو گی؟ حیران کن اعلان کردیاگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(نیوز ڈیسک)ملائیشیاء میں دوسری شادی کی اجازت کا فیصلہ کرنے والی خاتون جج مقررکردی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں ہائی کورٹ کی پہلی خواتین ججز میں سے ایک نے کہاکہ مسلم اکثریتی ملک میں ان کا کردار انھیں خواتین کو تحفظ دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔جج نینی شْشیدہ روزانہ کی بنیاد پر پانچ مقدموں کی سماعت کرتی ہیں اور ہفتے بھر

میں وہ زیادہ سے زیادہ 80 مقدمات کی سماعت کر سکتی ہیں۔جج شْشیدہ مالی مقدمات سے لے کر خلوت تک کے تمام مسائل پر فیصلے دیتی ہیں۔ یہاں خلوت کا مطلب تنہائی میں دو غیر شادی شدہ مسلم نوجوانوں (مرد عورت) کا جنسی طور پر خودسپردگی کے عالم میں پکڑے جانا ہے۔لیکن جج شْشیدہ کا اختصاص بچوں کی تحویل اور ایک سے زیادہ شادیوں کے معاملے میں ہے۔ اسلام میں ایک مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے اور یہ ملائیشیا میں جائز ہے۔جج شْشیدہ نے کہاکہ دوسری شادی کی اجازت دینے سے قبل وہ بہت سے عوامل اور عناصر پر غور کرتی ہیں۔انھوں نے وضاحت کی کہ ہر معاملہ مختلف اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ آپ اسلامی قانون کو عمومی نہیں کہہ سکتے کہ یہ مردوں کی طرفداری کرتا ہے اور خواتین کے ساتھ ناانصافی۔ میں اس غلط فہمی کو دور کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں سب کی بات سننا چاہتی ہوں نہ کہ صرف مرد کی۔ میں خاتون سے یہ جاننے کے لیے لازمی طور پر بات کرتی ہوں کہ آیا وہ اس انتظام سے متفق ہیں یا نہیں۔ ان کا رضامند ہونا اہم ہے اور اگر ہم اس کے برعکس کوئی علامت پاتے ہیں تو ہم دوسری شادی کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ میں خود ایک عورت ہوں اور میں جانتی ہوں کہ زیادہ تر خواتین ایسا پسند نہیں کرتیں۔ لیکن اسلام میں اس کی اجازت ہے اور ملائیشیا کی ہماری عدالت نے اس پر سخت قوانین بنا رکھے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…