پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے ایک طویل المدتی حکمت عملی ضروری ہے۔ صرف پابندیوں اور ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کر دینے کی سوچ ہی کافی نہیں ہو گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
کے ایک اجلاس میں ، جس کی صدارت امریکی صدر ٹرمپ نے کی، صدر ماکروں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا یہ مشترکہ ہدف ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار یا حاصل کرنے سے روکا جائے۔ تاہم ماکروں نے کہا کہ اس کے لیے صرف پابندیوں اور ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کر دینے کی سوچ ہی کافی نہیں ہو گی۔