منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

طالبان نے ا فغانستان کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا،افغان حکام کی تصدیق،شدید لڑائی جاری درجنوں ہلاک و زخمی

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے جوزجان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا گیا ہے،صوبے سرائے پل کے دارالحکومت پر قبضہ کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں، صوبہ قندوز میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے میں 15اہلکار جاں بحق جب کہ 18سے زائد زخمی ہوئے، شمالی افغانستان میں طالبان حملے میں جاں بحق سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 20ہے جب کہ اس کارروائی میں صرف 4طالبان مارے گئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان نے افغان صوبے جوزجان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ شمالی صوبے سرائے پل کے دارالحکومت پر قبضہ کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔افغان حکام نے تصدیق کی کہ طالبان نے ملک کے شمالی صوبے جوزجان کے ضلع خام آب پر قبضہ کر لیا ہے، حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ضلع کا کنٹرول طالبان نے حاصل کر لیا ہے۔دوسری طرف افغان صوبے قندوز میں رات گئے طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا اور 15 سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہشتگردوں نے حملے میں دشت آرچی میں قائم چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، حکام نے تصدیق کی کہ طالبان کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکارہلاک اور18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کو ہی طالبان نے شمالی صوبے سرائے پل کے صوبائی مرکز پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسزاورطالبان جنگجوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔صوبائی گورنرکے ترجمان ذبیح اللہ اماںی نے تصدیق کی کہ طالبان نے اتوار کی رات کو صوبے کے مرکز پر تین اطراف سے حملہ کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مزید کمک نہیں بھیجی گئی تو صوبائی دارالحکومت طالبان کے قبضے میں چلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی میں دونوں طرف سے ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن ابھی تک صیحح تعداد کا علم نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…