جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امید ہے عمران خان کی حکومت یہ کام ضرور کرے گی،بھا رتی وزیر اعظم نریندرمودی کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد،بڑی توقع کا اظہار کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آ ئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے کام کریں گے، خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنا بی جے پی کی ترجیحی پالیسی ہے جس پر ہم اپنی حکومت کے پہلے روز سے ہی عمل پیرا ہیں،

اتوار کو بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نریندرا مودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو دہشت گردی سے پاک، محفوظ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے کام کرے گی۔مودی کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنا بی جے پی کی ترجیحی پالیسی ہے جس پر ہم اپنی حکومت کے پہلے روز سے ہی عمل پیرا ہیں۔بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ یہ نہایت افسوسناک امر ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ مشتعل ہجوم کا کسی کو بھی قتل کردینا سنگین جرم ہے، اس کے سدباب کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں قانون سازی کر رہے ہیں۔آسام میں لاکھوں افراد کو شہریت سے محروم کردینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خالص قانونی معاملے کو اپوزیشن جماعت منفی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پر نفرت آمیز اور متعصبانہ پالیسی کا الزام دھرنے والی کانگریس نے ہی 1972 اور 1985 میں غیر ملکی تارکین وطن کے حوالے سے قوانین وضع کیے تھے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر صرف ملکی قوانین پر عمل درآمد کروا رہی ہے۔ جس کے لیے ہم نے آسام میں موجود تارکین وطن کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے مکمل مواقع فراہم کیئے۔

جن تارکین وطن نے اپنی شہریت سے متعلق مصدقہ دستاویزات جمع کرائیں ان کی تجدید کردی گئی تاہم جن کے پاس شہریت کا کوئی ثبوت نہیں انہیں کیسے شہری تسلیم کیا جا سکتا ہے۔چینی صدر سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے نریندرا مودی نے بتایا کہ اپنے دور حکومت کے دوران اب تک چین کے صدر شی جن پنگ سے کئی بار ملاقات کر چکا ہوں۔ حال ہی میں ووہان میں بے تکلف اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں طے پایا تھا کہ خطے میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی تعلقات کے امکانات کو ڈھونڈا جائے گا۔ دو گنجان آباد اور بڑے ہمسایہ ممالک ایک دوسرے سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…