پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

آبنائے ہرمز میں ایران کی بحری مشقیں امریکا کیلئے پیغام تھیں،جنرل جوزف

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی بڑی بحری مشقیں دراصل امریکا کے لیے ایک پیغام تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل فوٹیل نے واضح کیا کہ یہ مشقیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر عاید کردہ پابندیوں کا ردعمل تھیں۔

جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی ایرانی صلاحیت کا اظہار تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ (ایرانی) ان مشقوں کے ذریعے ہمیں(امریکاکو) پیغام دینا چاہتے تھے کہ اگر واشنگٹن نے تہران پر پابندیاں عاید کیں تو اس کے جواب میں ایران اپنی کن صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔جنرل فوٹیل نے جو مشرق اوسط اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کارروائیوں نے نگران ہیں مزید کہا کہ ان مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سو ایرانی بحری جہازوں نے شرکت کی۔ فوٹیل نے کہاکہ یہ مشقیں غیر معمولی نہیں تھیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے مزید بتایا کہ ایران انتہائی مصروف سمندری گذرگاہ (آبنائے ہرمز) میں سمندری بارودی سرنگیں نصب کر سکتا ہے۔اور یہاں دھماکا خیز مواد سے لدی چھوٹی کشتیاں چھوڑ سکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ان امکانات کے حوالے سے پہلے ہی پیش بندی کر رکھی ہے۔ ہمارے پاس اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت ہے۔امریکی جنرل نے بتایا کہ مشقوں کے درمیان ایرانی اور امریکی لڑاکا بحری بیڑوں کے درمیان کسی قسم کی غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ کشیدگی دیکھنے میں نہیں آئی۔ دونوں فریق پیشہ وارانہ انداز میں ایک دوسرے کے قریب ہی اپنی اپنی مشقوں میں مصروف رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…