پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈمیں ایک ہی خاندان کے چھ افراد نے خود کشی کرلی

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانچی( انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے ہزاری باغ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد نے ایک ساتھ خود کشی کرلی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ہزاری باغ میں ایک اپارٹمنٹ سے 70 سالہ مہاویر، ان کی اہلیہ 65 سالہ کرن، ان کے 40 سالہ بیٹے نریش پرساد، ان کی 38 سالہ بہو کریتی اور 10 اور 8 سالہ پوتے امن اور اتن کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مہاویر کریانے اور خشک میوہ جات کا کاروبار کرتے تھے۔لاشوں کو ہزاری باغ کے ضلعی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مہاویر، کرن اور کریتی کی لاشیں اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں، نریش نے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگائی تھی اور ان کی لاش اپارٹمنٹ کے داخلی دروازے پر پائی گئی جبکہ دونوں بچوں کا گلا تیز دھاری آلے سے کاٹا گیا تھا۔اس المناک حادثے کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب اپارٹمنٹ کے رہائشیوں نے نریش کی لاش کو داخلی دروازے پر دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مہاویر نے ایک قریبی رشتہ دار کو بتایا کہ اس پر 50 لاکھ روپے کا ادھار ہے جبکہ اسے کاروبار میں بھی نقصان ہورہا ہے۔پولیس نے خاندان کے کاروبار کے حوالے سے دستاویزات حاصل کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کا حصہ بنا لیا ہے۔پولیس کو جائے وقوع سے 6 خودکشی کے نوٹس بھی ملے ہیں جن پر ایک جیسی ہینڈ رائٹنگ موجود تھی اور یہ تمام نوٹس پر خاندان کے پر فرد کے دستخط بھی موجود تھے۔دستخظ شدہ خود کشی کے نوٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ مالی تنگیوں کی وجہ سے کیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی قتل سمیت تمام تر زاویوں سے تحقیقات کریں گے تاہم خاندان کے پڑوسیوں اور اپارٹمنٹ کمپلیکس میں رہنے والے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مرنے والے خاندان کے برتاؤ میں کوئی غیر معمولی تبدیلیاں نہیں دیکھی تھیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ یکم جولائی کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گھر سے ایک ہی خاندان کی 11 لاشیں پراسرار حالت میں ملی تھیں جن میں سے 10 لاشوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی اور وہ چھت سے لٹکی ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…