جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

القدس کی اراضی و املاک اسرائیلوں کو فرخت کرنا حرام ہے ،مفتی اعظم

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)القدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کے کسی بھی حصے کو کسی غیرفلسطینی یا غیرمسلم کی ملکیت دمیں دینے اور اس کی سہولت کاری حرام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے مفتی اعظم کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا کہ القدس اور دیار فلسطین کی تمام املاک پر حق

صرف اور صرف مسلمانوں کا ہے۔اس کو کسی غیر مسلم یا غیر فلسطینی کو دینا حرام ہے اور فلسطین پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔فتوے میں کہا گیا کہ ارض فلسطین خراجی اور وقف املاک میں شامل ہے جس کی اسرائیلیوں کو خریدو فروخت شروع حرام ہے،القدس کی اراضی دشمنوں کو دینے والا گناہ گار ہوگا،اراضی کی فروخت کے عوض معاوضہ لینے والے بھی گناہ گار ہوں گے کیونکہ فلسطینی اراضی کے کسی ٹکڑے کو اسرائیلیوں کو شرعا فروخت نہیں کیا جا سکتا ہے۔فتوے میں کہا گیا کہ اسرائیلیوں کو فلسطینی اراضی کا مالک بنانے میں مدد کرنا کفار کیساتھ وفاداری اور اسلام و فلسطینی قوم کیساتھ بد عہدی تصور کی جائیگی،ایسے لوگ ملت اسلام سے خارج،اسلام کے دشمن،اللہ اور اس کے رسول کے خائن اور دین اور وطن کے لیے باعث عار ہوں گے۔مفتی اعظم نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ اسرائیلیوں کا ہرسطح پر بائیکاٹ کریں، ان کیساتھ لین دین ختم کریں،دشمن کیساتھ ساز باز کرنیوالوں کا بھی بائیکاٹ کریں۔ایسے منافقوں کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہوں اور نہ ہی انہیں مسلمانوں کے قبرستانوں میں دفن کریں۔واضح رہے کہ فلسطینی مفتی اعظم کا فتویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کی اراضی پر یہودیوں کو مالکانہ حقوق کے دینے کے لیے قوانین سازی پر غور کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…