اقوام متحدہ نے شام میں اسد رجیم کی جانب کلورین گیس کے استعمال کی تصدیق کردی

7  جولائی  2018

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے ایک سال قبل شام کے شہر دوما میں اسد رجیم کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی گیس کلورین کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی ذمہ دار ایجنسی نیدمشق کے شمالی قصبے دوما میں اپریل 2017ء کو کیے گئے ایک کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔ ماہرین پر مشتمل اس کمیٹی نے کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کہا کہ اسد رجیم دوما میں شہریوں پر کلورین گیس کے استعمال کی مرتکب ہوئی تھی۔ہمیں دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔

مگر کلورین گیس کے استعمال کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے دوما میں ہونے والے کیمیائی حملوں کے بعد 7 مقامات سے کوئی ایک سو سے زاید نمونے جمع کیے تھے۔ یہ نمونے اپریل میں ہونے والے کیمیائی حملے کے دو ہفتے بعد حاصل کیے گئے تھے۔تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کا کوئی ثبوت موجود نہیں البتہ شامی فوج کی طرف سے استعمال کردہ اسلحہ کی باقیات میں کلورین گیس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔طبی ماہرین اور امدادی کارکنوں کا کہناتھا کہ شامی فوج کی طرف سے دوما میں ایک گیس بیرل بم گرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…