جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلیو وہیل گیم سے متاثرہ ایک اور نوجوان نے خود کشی کرلی

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں بلیو وہیل وڈیو گیم سے متاثر ایک 12 سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ابہا شہر میں پیش آیا۔مذکورہ لڑکے کے کزن عبداللہ فہید نے بتایا کہ اْس کے ماموں کا بیٹا بلیو وہیل گیم کے چنگل میں پھنس کر اپنی جان گنوا بیٹھا جو بچوں کو کھیل کے دوران اگلے مرحلے میں منتقل ہونے کا چیلنج دیتا ہے۔ سعودی سکیورٹی حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر بلیو وہیل نامی گیم صارف کو 50 روز کےدوران چیلنج کرتا رہتا ہے اور حتمی چیلنج میں وہ کھیلنے والے سے خود کشی کا مطالبہ کرتا ہے۔یہ گیم صارف سے اس کی ذاتی معلومات کے علاوہ ایسی تصویر یا وڈیو بھی طلب کرتا ہے جو چیلنج کو قبول کر کے مشن پورا کرنے کا ثبوت دے سکے۔عبداللہ فہید کی جانب سے اپنے ماموں کے بیٹے کی خود کشی سے متعلق ٹوئیٹ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پھیل گئی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…