جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کریں گے،مصری صدر

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ مصر مسئلہ فلسطین کے جامع، دیر پا اور منصفانہ حل کے حوالے سے ہونے والی مساعی کی حمایت کرے گا۔ملاقات کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری، انٹیلی جنس چیف عباس کامل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کو 1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانے کا مطالبہ اصولی ہے اور دو ریاستی حل کا اس سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو ہرصورت میں فلسطینی مملکت کے دارالحکومت کا درجہ ملنا چاہیے۔مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر السیسی اور امریکی مندوبین کے درمیان ہونے والی بات چیت کا احوال بیان کیا۔ ترجمان نے کہا کہ صدر نے امریکا کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے، مشرق وسطیٰ میں دیر پا استحکام اور امن کے قیام کی مساعی میں مل کر کوششیں کرنے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور خطے مین اقتصادی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں کام کرنے پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…