اوٹاوا (این این آئی)کینیڈامیں امریکی سفیرکوجان سے مارنے کی دھمکیوں بھرا خط اور مشکوک سفیدپاوڈرموصول ہوا ہے۔کینیڈامیں امریکی سفیرکیلی کرافٹ کودھمکی آمیزخط کیساتھ مشکوک سفیدپاوڈربھیجاگیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی۔کینیڈین وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سفیرکودھمکیاں انتہائی ناقابل قبول ہیں،
خط میں امریکی صدر اوران کے ہل خانہ کوبھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ خط کے ساتھ بھیجا گیامشکوک سفید پاؤڈرنقصان دہ نہیں۔امریکی صدرٹرمپ نیکینیڈین وزیراعظم کوجی7اجلاس کے موقع پربے ایمان اورکمزورکہاتھا۔قبل ازیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونیامریکاکی جانب سے کینیڈین مصنوعات پرٹیرف کی شدیدمخالفت کی تھی۔