سعودی عرب میں نیپالی خادمہ کو کئی سال تنخواہ نہ ملی، بالآخر حکومت نے تنخواہیں دلوائیں تو اس خاتون نے اس رقم کا کیا کیا؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

4  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2008میں ایک نیپالی خاتون جس کا نام  گنگنا مایا ہے گھریلو خادمہ  کے طور پر سعودی عرب لائی گئی تھی۔شروع شروع میں تو اس کا کفیل اسے تھوڑی بہت تنخوہ دیتا رہا لیکن پھر بالکل ہی کچھ دینا بند کر دیا۔ اس نے گنگنا مایا کا فون بھی چھین لیا اور10 سال کی ملازمت کے دوران اسے ایک بار بھی گھر نہیں جانے دیا۔ حال ہی میں جب کفیل اس کے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے اسے نیپالی قونصل خانے لے کر گیا تو

ایک اہلکار نے حیرت کے ساتھ خاتون سے پوچھا کہ وہ گزشتہ دس سال کے دوران ایک بار بھی نیپال نہیں گئی اور وجہ جاننا چاہی۔ اس موقع پر گنگنا مایا پھوٹ پھوٹ کر روپڑی اور اپنی حالت زار اس اہلکار کے سامنے بیان کر دی۔اس مظلوم خادمہ پر ہونے والے ظلم کے متعلق جان کر نیپالی قونصل خانہ حرکت میں آ گیا اور اس کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ قونصل خانے کی کوششوں سے ہی اس کے کفیل نے روکی ہوئی تمام اجرت بھی ادا کر دی۔ یہ رقم ملتے ہی گنگنا مایا نے بتایا کہ اس کی ہمیشہ یہ خواہش رہی تھی کہ وہ اپنے ہاتھ سے کچھ خیرات کرے لہٰذا وہ سب سے پہلے اپنی دو ماہ کی تنخواہ بطور خیرات کسی ضرورت مند کو دینا چاہتی ہے۔ اس خاتون کے جذبہ ایثار کو دیکھ کر اس کی مدد کرنے والوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔لیکن ابھی اس خاتون کی مشکلات کم نہیں ہوئی تھیں ۔نیپال میں اس کا والد اور خاوند اس کی راہ تکتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔ زلزلے میں اس کا گھر بھی تباہ ہو چکا ہے اور اب ایک بے سہارا بیٹی اس کی منتطر ہے۔ باہمت خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نیپال جا کر اپنا گھر دوبارہ بنائے گی اور اپنی بیٹی کی شادی کریگی۔واضح رہے کہ نیپال سے کثیر تعداد میں خواتین خادمائیں سعودی عرب آکر کام کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…