ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

اسرائیل نے خطرناک میزائل چلا دئیے

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم نے10 لاکھ ڈالر کے میزائل غلطی سے داغ دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے میزائل ڈیفنس نظام آئرن ڈوم نے اتوار کے روز تقریبا 20 انٹرسیپٹر میزائل داغے جبکہ بعد میں معلوم ہوا کہ اسرائیل پر کوئی راکٹ یا میزائل فائر نہیں گیا تھا۔اسرائیل کے فضائی دفاع کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہماوچ نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے

آئرن ڈوم سے میزائل داغے جانے کی وجہ نہ تو انسانی غلطی تھی اور نہ ہی تکنیکی۔انھوں نے کہا کہ آئرن ڈوم نے میزائل اس لیے داغے کہ نظام کو نہایت حساس کی سطح پر رکھا گیا ہے۔آئرن ڈوم سے 20 میزائل فائر کیے گئے اور ایک میزائل کی قیمت تقریبا 50 ہزار ڈالر ہے۔ اس نظام سے میزائل فائر ہوتے ہی سائرن بھی بجنے لگتے ہیں تاکہ عوام کو راکٹ حملوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔اتوار کی رات کو جب سائرن بجنے لگے تو جنوبی اسرائیل میں ہزاروں افراد بموں سے بچانے والی پناہ گاہوں کی جانب بھاگے۔بریگیڈیئر جنرل ہماوچ کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم نے غزہ کی پٹی سے زیکیم کے علاقے کی جانب مشین گن فائر کو راکٹ سمجھ لیا۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ آئرن ڈوم نظام میں تکنیکی خرابی نہیں تھی بلکہ اس علاقے میں حالیہ صورت حال کے باعث اس نظام کو نہایت حساس رکھا گیا ہے۔ہم اسرائیلیوں کی جانوں اور مال کو لاحق خطرے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ایک فوجی افسر نے کہا کہ اصل میں غزہ سے کوئی راکٹ فائر نہیں کیا گیا تھا اور غزہ کے ساتھ صورت حال معمول کے مطابق تھی۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق میزائلوں کے ضائع ہونے کے علاوہ اس قسم کی غلط فہمیوں سے اسرائیلی عوام بھی اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ غلط فہمی تھی لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کو ٹینکوں سے

نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی دو پوزیشنوں پر گولے داغے گئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجو غزہ میں فائرنگ کی مشق کر رہے تھے اور آئرن ڈوم اور اسرائیلی فوج دونوں ہی اسے اسرائیل پر حملہ سمجھ بیٹھے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…