بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب نے حوثیوں کو میزائل فراہم کرنے پر ایران کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریا ض (آن لائن)سعودی عرب نے ایرانی حوثی بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے ایک خط عالمی سلامتی کونسل کو ارسال کیا ہے۔ یہ خط اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے حوالے کیا۔سعودی عرب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمّے داری پوری کرے اور حوثی ملیشیا کو

بیلسٹک میزائل فراہم کرنے پر ایران کا احتساب کرے۔سعودی عرب کا یہ پیغام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس سے ملاقات سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ ملاقات منگل کی شام ہو گی۔ادھر یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران کی طرف سے حوثی ملیشیا کو میزائلوں کی اسمگلنگ کے ثبوت پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ یمن اس وقت ایران کی مداخلت اور باغی حوثی ملیشیا کے لیے تہران کی سپورٹ کے نتائج سے دوچار ہے۔ المالکی کے مطابق دہشت گرد حوثی ملیشیا کے پاس بیلسٹک میزائل کا ہونا ایک خطرناک امر ہے۔یاد رہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے اتوار کے روز 7 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ یہ میزائل یمنی اراضی میں موجود حوثیوں نے مملکت پر داغے تھے۔ترجمان نے یمن میں پکڑے جانے والے ایک ایرانی میزائل کو بھی پیش کیا جو تہران نے باغی ملیشیا کے لیے اسمگل کیا تھا۔ میزائل پر فارسی زبان میں کوئی عبارت تحریر تھی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ عرب اتحاد یمن میں میزائلوں کی ایک کھیپ ضبط کرنے میں کامیاب رہا۔ترکی المالکی کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کا بین الاقوامی ایئرپورٹ کو عسکری بیرک کے طور پر استعمال کرنا بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی پامالی ہے۔ اس کے نتیجے میں امدادی طیاروں کو نشانہ بننے کا خطرہ لاحق ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…