بنگلہ دیش کے وجود کو قائم رکھنے کیلئے اب تک پاکستان سے محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہئے، پاکستان سے نفرت اور بعض رکھنے والی حسینہ واجد بہت آگے نکل گئیں، اپنے ہی شہریوں کیخلاف کیا شرمناک اعلان کر دیا

26  مارچ‬‮  2018

ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے،ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جن سے بنگلہ دیشیوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے، عوام کوبھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے،1975 میں بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کوخوش کرنا چاہتے تھے۔

پیر کوبنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختارملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہیئے، ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ دیشی شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے جب کہ عوام کوبھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگرہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمارا وجود مٹ جائے گا۔بنگلہ دیشی وزیراعظم نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اگر ناکامی کی جانب جائے گا تو اس سے پاکستان خوش ہوگا، بالکل ویسے ہی 1975 میں بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کوخوش کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے بنگلہ دیشی حکمران نہیں چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ترقی کرے اوراسی لیے وہ پاکستانی فورسزکا ایجنڈا مسلط کر رہے تھے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پاکستان کے خلاف زہراگلا ہے اس سے قبل بھی وہ بارہا پاکستان کے خلاف بیانات چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…